مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے،فائل فوٹو
مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے،فائل فوٹو

مراد علی شاہ کو امریکا پسند آ گیا،3ماہ میں تیسری یاترا

کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو امریکا پسند آ گیا،3ماہ میں تیسری بارامریکا کے دورے پر چلے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے امریکا روانہ ہوئے۔

مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔
قبل ازیں وہ  جولائی میں ایک ہفتے کے دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا پہنچے تھے، اس سے قبل مراد علی شاہ جون کے وسط میں امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا گئے تھے۔