وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس سے صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے پہلے یہ اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا تاہم صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت  میں تبدیلی آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کی۔

صدر مملکت کے خطاب سے موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوجائیگا، اس اجلاس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔