حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کی لاٹری نکل آئی

اسلام آباد:حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں اورفیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا جب کہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے،اورآئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔