میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔فائل فوٹو
میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔فائل فوٹو

محسن پاکستان کا حکومتی شخصیات کی جانب سے تیماری داری نہ کرنے کا گلہ

اسلام آباد: ہسپتال میں زیرعلاج ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اوران کے وزرا میں سے کسی کی طرف سے بھی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ”مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت نہیں کیا۔“

محسن پاکستان کا کہنا تھا کہ ”جب پوری قوم میری صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔“

واضح رہے کہ 85سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا وائرس لاحق ہونے پر 26اگست کو خان ریسرچ لیبارٹریز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں روالپنڈی کے ملٹری ہسپتال لیجایا گیا۔ وہ کچھ وقت وینٹی لیٹر پر بھی رہے۔ تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں اورانہیں جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔