سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن آج سے بند

کراچی میں گیس بحران شدت اختیارکرگیا جس کے باعث 17 ستمبر تک شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل پر گیس لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ قلت کے باعث کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت ہو سکتی ہے ، پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بھی جزوی طور پر کم کی جائے گی۔غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 14 سے 17 ستمرب تک سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فرہامی بند کر دی جائے گی  جبکہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی جائے ‏گی، دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنزاب چار دن بعد ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔