ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو
ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو

گرفتاری کے خوف سے ٹارگٹ کلر نے خود کشی کرلی

کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نے گرفتاری کے ڈر سے مبینہ طور پر خود کشی کرلی، شاہین بہاری نے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں خود کشی کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہین بہاری نے ساتھی آصف بھایا کےساتھ پولیس افسر کو قتل کیا تھا، ملزم نے 28اگست کو اے ایس آئی اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی ، ویسٹ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری تھی جبکہ ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیاتھا۔

ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی جس کے خوف سے ملزم نے خود کشی کرلی ۔

شہید اے ایس آئی تھانہ منگھو پیر میں تعینات تھا ، اے ایس آئی اکرم ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم ہوٹل کے اندر آئے اور کھانا کھاتے افسرپرفائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں اکرم موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم  کے مطابق اے ایس آئی اکرم کو دو گولیاں لگیں ۔