حکومت کا آٹا43 روپے فی کلو فراہم کرنے کا اعلان

ماہانہ تقریباً 620 روپے فی خاندان آٹے کی مد میں ریلیف ملے گا۔جمشید اقبال چیمہ

               
September 15, 2021 · اہم خبریں, قومی
آٹا، دالیں، گھی اور چینی کی قیمتیں دسمبر تک نیچے لائیں گے.فائل فوٹو

آٹا، دالیں، گھی اور چینی کی قیمتیں دسمبر تک نیچے لائیں گے.فائل فوٹو

لاہور:وفاقی حکومت نے عوام کو آٹے کی مد میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا کہ ہم اس سال عوام کو 43 روپے فی کلو پر آٹا فراہم کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ماہانہ تقریباً 620 روپے فی خاندان آٹے کی مد میں ریلیف ملے گا. ہم آٹا، دالیں، گھی اور چینی کی قیمتیں دسمبر تک نیچے لائیں گے.