عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو
عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو

طالبان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے کا امن افغانستان کے عوام سے منسلک ہے، افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے۔ افغان عوام نے 20 سال میں بہت قربانیاں دی ہیں،طالبان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کا امن افغانستان کے عوام سے منسلک ہے، افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے۔ افغان عوام نے 20 سال میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔ افغانستان میں افراتفری اور پناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو دہشتگردی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ افغانستان کو غیر ملکی فوج کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ وہاں کیا ہونے والا ہے کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا، افغانستان کی خواتین بہت بہادر اور مضبوط ہیں، وقت دیا جائے وہ اپنے حقوق حاصل کر لیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔ طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے۔ افغانستان میں کٹھ پتلی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔خطے کا امن افغان عوام سے جڑا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ طالبان کو اپنی بقا کیلیے امداد کی ضرورت ہے اگرعالمی برادری نے طالبان کی مدد نہ کی تو غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔