کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کے خلاف این جی او کی جانب سے درخواست دی گئی ، عدالت نے این جی او سے تین سالہ آڈٹ کا ریکارڈ مانگ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان نے کراچی کے متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت کی ، جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ این جی اوز کس طرح چل رہی ہیں ، سب معلوم ہے ، آپ نے پانچ سال میں کون سے سماجی کام کئے ، تفصیلات دیں ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک آپ آڈٹ کا ریکارڈ اور سماجی کاموں کی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے ، ہم کیس نہیں سنیں گے ۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔