کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے والی ہے ، تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں جام کمال وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ممبران نے نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جام کمال کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہوں گے، ناراض رہنمائوں نے اشارہ دیا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو نے بھی حکومتی اوراپوزیشن ممبران سے رابطے شروع کر دیے ہیں اوراب تک انہیں 40 ممبران صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔