ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے.فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے.فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے شرمناک فیصلے کے بعد کرس گیل کا پاکستان آنے کا اعلان

جمیکا۔نیوزی لینڈ کے شرمناک فیصلے کے بعد دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے آج پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان جارہاہوں، میرے ساتھ اور کون کون آرہا ہے؟نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی اور کمنٹیٹرز مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔تاہم اس معاملے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔