مفتی تقی عثمانی کو ڈاکٹر عبدالرزاق کی وفات کے بعد وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مفتی تقی عثمانی کو ڈاکٹر عبدالرزاق کی وفات کے بعد وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے

کراچی:پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے نئے صد ر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوارالحق نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی زیبر کا کہناتھا کہ مفتی تقی عثمانی کا وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب ہونا حوصلہ افزا اور مثبت خوشخبری ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کا یہ عہدہ قبول کرلینا مدارس اور وفاق کے لیے سعادت اور اعزاز کی بات ہے، یہ انتخاب دینی مدارس اور وطن عزیزکے تعلیمی استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان کے تمام دینی مدارس کی قیادت مفتی تقی عثمانی کے ہاتھ میں آئی ہے اور وطن عزیز کے لیے یہ خوشخبری ہے جس پر سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی کو ڈاکٹر عبدالرزاق کی وفات کے بعد وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔