سندھ حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اورکارپوریشن وغیرہ بند رہیں گے۔

               
September 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو

سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو

کراچی:سندھ حکومت نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق 14صفر کو سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا 278 واں عرس ہے، اس عرس کے موقع پر بدھ 22ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اورکارپوریشن وغیرہ بند رہیں گے۔