یوٹیلیٹی اسٹورز پر من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
یوٹیلیٹی اسٹورز پر من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر میں اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا صابن3 سے 10روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ کپڑے دھونے کے لیے استعمال ہونے والے صابن کی  قیمت میں22روپےتک  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹورز پر ٹشو پیپر اور نیپکن کی قیمتیں3 سے 19روپے تک بڑھادی گئی ہیں جبکہ ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت میں 4سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔