وزیراعظم سے ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل قومی کھلاڑیوں کی ملاقات

رمیز راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

               
September 22, 2021 · اہم خبریں, قومی
عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو

عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد:ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گیا۔

وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔

ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلواراورگہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔