سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔فائل فوٹو
سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔فائل فوٹو

طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا

طورخم:طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے طورخم سرحد کوہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا۔ سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اورسرحد کے دونوں پارسینکڑوں مسافراورکارگوگاڑیاں جمع ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان حکام کا مطالبہ ہے کہ سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔ جب تک افغان شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔

واضح رہے کہ این سی اوسی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمد پرپابندی ہے۔