https://twitter.com/i/status/1440975224296640512
https://twitter.com/i/status/1440975224296640512

نواز شریف کو ویکسین لگانا بڑا لطیفہ ہے۔ عظمیٰ بخاری

لاہور:مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا لطیفہ نواز شریف کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ویکسین لگانا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمیشہ حکومت کا ایک نیا لطیفہ اورناکامی و نااہلی سامنے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے نام کا اندراج موجود ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ این سی او سی کے ریکارڈ میں اسے اپ لوڈ بھی کر دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے کہ نواز شریف کا آئی ڈی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے تو انٹری کیسے ہوگئی؟

ترجمان نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ فوری طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو جواب دینا ہو گا، یقیناً یہ جعلی انٹری ہے۔