عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ میں پاکستانی فورسز کے چھ باکسر نے حصہ لیا۔فائل فوٹو
عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ میں پاکستانی فورسز کے چھ باکسر نے حصہ لیا۔فائل فوٹو

پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا

نوشہرہ:شنگھائی تعاون تنظیم کے زیراہتمام پاکستان اورچین کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقوں کا آغازہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ تربیتی مشقوں کی افتتاحی تقریب آج (جمعرات کو) منعقد ہوئی۔انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں نوشہرہ کی تحصیل  پبی میں جاری  ہیں۔

مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔علاقے کا محاصرہ، کلیئرنس اورکلوزکوارٹرز بیٹل  مشقوں میں شامل ہیں۔مشقوں میں پیپلزلبریشن آرمی چین اورپاک فوج کے جوان شامل ہیں۔