متعلقہ ادارے شہر میں تمام بل بورڈز کو ہٹا دیں۔فائل فوٹو
متعلقہ ادارے شہر میں تمام بل بورڈز کو ہٹا دیں۔فائل فوٹو

کراچی میں بارش کی پیش گوئی۔پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

کراچی:پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سندھ (پی ڈی ایم اے) نے شہر قائد میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے نے کراچی میں مون سون کے نئے اسپیل کی وارننگ جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ متعلقہ ادارے شہر میں تمام بل بورڈز کو ہٹا دیں۔

پی ڈی ایم اے نے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہرکیا ہے اور متعلقہ اداروں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔