تاجر تنظیموں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب

اسلام آباد۔تاجر تنظیموں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، تاجر تنظیموں نے 27ستمبر کا ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر حکام نے کہا کہ ایف بی آرکا نیا ترمیمی بل چھوٹے تاجروں کیلیے نہیں، بجلی بل پر ٹیکس کا اطلاق چھوٹے تاجر پرنہیں ہوگا۔

واضھ رہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے 27 ستمبر کو وزارت خزانہ کے باہراحتجاج کا اعلان کیا تھا۔اعلان تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر،صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری اوردیگر تاجروں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا۔

شرجیل امیرنے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے مارے تاجروں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے،پہلے ہی ہفتے میں تین روزکاروبار بند ہے جبکہ مہنگائی بڑھ رہی ہے ایسے میں  حکومت چھوٹے تاجروں پر ظلم کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے ،تاجروں سے مذاکرات کی بجائے اچانک آرڈیننس جاری کردیا گیا ،پوائنٹ آف سیلزاور ٹیکسزکا آرڈیننس مسترد کرتے ہیں ،ہم ایف بی آر کے ملازم بننے سے انکارکرتے ہیں ۔