یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کا میدان خالی چھوڑ دیا۔احسن اقبال

نارووال۔ وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر احسن اقبال نے تنقید کے نشتر چلا دیے ، کہا کہ وزیر اعظم خود گھر بیٹھے رہے اور جنرل اسمبلی کا میدان خالی چھوڑ دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں ورچوئل خطاب کی بجائے خود جاتے ،کیا یہ اس لیے نہیں گئے کہ وہاں کسی عالمی رہنما نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ،وزیر اعظم نے شرمندگی سے بچنے کیلئے ورچوئل خطاب پر اکتفا کیا، یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔

حسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں انہوں نے تین سال سیکھنے میں لگا دیے ، کہتے ہیں چیئرمین نیب کیلئے اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کرنی کیونکہ ان پر نیب کیسز ہیں،اگر ایسا ہے تو پھر وزیراعظم پر بھی نیب کیسز ہیں۔