لاہور میں چینی شہری کی بیوی کو اغوا کر لیاگیا

خاتون کی تلاش جاری ہے، جلد ٹریس کرلیں گے۔پولیس

               
September 27, 2021 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور کے فیکٹری ایریا سےچینی شہری کی بیوی اغوا ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق چینی شہری نے پاکستانی خاتون سےشادی کی تھی۔چینی شہری نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ کسی نے اس کی بیوی کو اغوا کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش جاری ہے، جلد ٹریس کرلیں گے۔