عمران اسماعیل کراچی پہنچ کر استعفیٰ دے دیں گے ۔فائل فوٹو
عمران اسماعیل کراچی پہنچ کر استعفیٰ دے دیں گے ۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی:وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کیلیے وفاق اور سندھ کو مل کر چلنا ہو گا، شہروں پر دباؤ ہے، تمام سیاسی اختلافات بھلا کر مستقبل کی پلاننگ کرنا ہوگی۔

کینٹ اسٹیشن پر سرکلر ریلوےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کراچی کی اہمیت کا پوری طرح اندازہ نہیں لگایا گیا، کراچی 70 کی دہائی میں ترقی کرنےلگا تو انتشار پھیلا دیا گیا، کراچی کےمسائل سےپورا ملک متاثرہوا ہے۔ اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔ کسی بھی شہر کیلئےاس کے ٹرانسپورٹ کانظام اہم ہوتاہے، آج بڑا دن ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید کے سی آر منصوبہ پاکستان میں تاریخ رقم کرےگا، اس منصوبے سے کراچی کے شہریوں کی سفری مشکلات کم ہوں گی،بدقسمتی سےکراچی ترقی کےبجائےکچرا کنڈی بن گیا، ہم ریلوے کومنافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہں ۔ کراچی کوجدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کاسہرا وزیراعظم کے سر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اورارکان اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کی۔

دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔