سب کا اتفاق ہے،پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں۔ مریم نواز

میری اورحمزہ کی سوچ مختلف ہو سکتی ہے، طریقہ کار بھی مختلف ہو سکتا ہے۔

               
September 27, 2021 · اہم خبریں, قومی
شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں، حمزہ کیلیے دل سے دعا گو ہیں۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں، حمزہ کیلیے دل سے دعا گو ہیں۔فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کئی نظریات ہوتے ہیں۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ میری اورحمزہ کی سوچ مختلف ہو سکتی ہے، طریقہ کار بھی مختلف ہو سکتا ہے، سب کا اس بات پراتفاق ہے کہ گھراور پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں، حمزہ کیلیے دل سے دعا گو ہیں۔