اگر پارلیمان کو بلڈوزکرکے قانون بنایا گیا تو ہم مخالفت کریں گے۔فائل فوٹو
اگر پارلیمان کو بلڈوزکرکے قانون بنایا گیا تو ہم مخالفت کریں گے۔فائل فوٹو

شفاف انتخابات ہوئے تو اپوزیشن جیت جائے گی۔خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگرالیکشن میں الیکڑانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم )کا طریقہ کار اپنایا گیا تو ہم ساتھ نہیں ہونگے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو خدشات ہیں کہ شفاف انتخابات ہوئے تو اپوزیشن جیت جائے گی۔تمام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگے ہیں۔آج جو کچھ ہو رہا ہے کہ الیکشن کوپہلے سے دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکے سسٹم پر ہزاروں حملے ہورہے ہیں،ای وی ایم جیسی مشین پرکیسے نہیں ہونگے؟طے پایا تھا کہ انتخاباتی اصلاحات پر پارلیمان کی کمیٹی بنے گی جو نہیں بنائی گئی۔اگر پارلیمان کو بلڈوزکرکے قانون بنایا گیا تو ہم مخالفت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم  کی پیپلزپارٹی، جے یوآئی اور ہم نے مخالفت کی ہے۔عوام کو مطلع کررہے ہیں کہ ہاوس میں ووٹ کی پامالی ہورہی۔