حکومت نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت بڑھادی

15 ، 25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

               
September 30, 2021 · اہم خبریں, کامرس
اس سے قبل حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقررکی تھی ۔فائل فوٹو

اس سے قبل حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقررکی تھی ۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی نے حکومت نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت بڑھادی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 15 ، 25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔اب شہری 31 دسمبر تک پرائز بانڈ کیش کرواسکیں گے۔اس سے قبل حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقررکی تھی ۔