گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوا ہے۔فائل فوٹو
گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوا ہے۔فائل فوٹو

پٹرول کےبعد ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد:حکومت نے پٹرول کےبعد ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ کردیا ۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 29 روپے اضافے کے بعد 203 روپے فی کلو گرام مقررکی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر343 روپے مہنگا ہوا ہے، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2304 روپے مقرر کی گئی ہے۔