علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔فائل فوٹو
علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔فائل فوٹو

شمالی وزیر ستان میں چوکی پر حملہ۔ پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیر ستان: دہشت گردوں نے علاقہ گھریوم میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 30 سالہ جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسزکی چوکی پر حملہ کیا، جس پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج ایک جوان 30 سالہ سپاہی عامر اقبال شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ گھریوم میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔