عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کی گئی۔فائل فوٹو
عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کی گئی۔فائل فوٹو

عمر شریف عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں سپرد خاک

کراچی:کامیڈی کنگ عمر شریف کوعبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

عمر شریف کی میت کو ایدھی سردخانے سے گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پرلایا گیا جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  علاقہ پولیس کی نفری اورٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات  کیا گیا تھا۔

عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں، اداکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ عمر شریف کی نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی۔

بعد ازاں انہیں ان کی خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔