متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔فائل فوٹو
متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔فائل فوٹو

بلوچستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔ 25 افراد جاں بحق۔300سے زائد زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 25 افراد جاں بحق اور300سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ رات 3 بجکر 2  منٹ پرآیا جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

لزلے کے باعث کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبدﷲ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ اور دکی  سمیت دیگرعلاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہرنائی میں ہوا جہاں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بلوچستان میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ، زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ گیا ہے جبکہ ہرنائی اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو طلب کرلیاگیا۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر  کا کہنا ہے  کہ ہرنائی پہاڑی علاقہ ہے جس کی وجہ سے  امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہرنائی  کے متاثرہ علاقوں میں لیویز اور ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔