38نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس سے مزید46افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید46افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 32ہوگئی ہےجبکہ ایک ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسزکی شرح 2.82 فیصد رہی جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 872 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 32 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 61 ہزار 869 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 471 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 34 ہزار 647 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 744 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 212 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 613 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 930 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 930 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 299 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 739 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 26 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔