بکھر:پاکستان کے طویل القامت بیالیس سالہ محمد اعجازعلالت کے بعد دریاخان میں انتقال کرگئے ، محمد اعجاز نواحی علاقہ تھلہ سریں کا رہائشی تھا قد 8 فٹ 2 انچ تھا۔
اعجاز احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکرکے علاقے دریا خان سے ہے،وہ1976 میں پیدا ہوئے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد ایک حادثے میں اپنے کولہے کی ہڈی تڑوا بیٹھے تھے۔
وہ علاج اورآپریشن کے بعد جزوی معذوری کا شکار ہوگئے تھے اوران کی سیدھی ٹانگ ان کی الٹی ٹانگ سے چھوٹی ہوگئی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ نہ صرف لاٹھی کے سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے تھے بلکہ انہیں سیدھے پیر میں خصوصی طور پر بنایا گیا بہت موٹے تلوے والا جوتا پہننا پڑتا تھاتاکہ وہ چلنے میں توازن برقرار رکھ سکیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے آج زندگی کی بازی ہار گئے نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔محمد اعجاز کے بھائی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ محمد اعجاز ہڈیوں کے مرض میں مبتلا تھے۔