راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات جوانوں کوسول انتظامیہ سے تعاون اور زلزلہ زدگان کیلیے ریلیف کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوجی دستے ریلیف آپریشن میں مددکریں جبکہ متاثرین کی بحالی اورامداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ آبادی کی مشکلات کم کرنے میں مدد کی جائے اورانہیں ہر ممکن سہولت دی جائے جبکہ پاک فوج کے جوان زلزلہ زدگا ن کے لیے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششیں تیز کریں۔