لاہور: مسلم لیگ ن لاہورکے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے ، نجی ٹی وی نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے پرویز ملک کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے , آج دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اورکچھ دیر قبل انتقال کرگئے ۔
پرویز ملک پانچ مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پرالیکشن جیتا، اس کے بعد سال 2002 کے عام انتخابات میں معرکہ مارا ۔ وہ سال 2010 کے ضمنی الیکشن میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے سال 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos