کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نافذ کر دی ۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جا رہی ہے تاہم بچے، بزرگ، خواتین اور صحافی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی رینجرزکی درخواست پر لگائی گئی ہے۔
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے 12ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں اور مجالس میں ایس او پیز اپنانے کی درخواست کر دی ۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیاکہ جلوسوں اور مجلسوں میں شرکت کرنے والے افراد ، سماجی فاصلہ ، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں ۔