مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس ہوا، اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، حافظ حمد اللہ، اویس نورانی اور دیگر رہنما شریک تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور پرویز ملک مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی، اجلاس کو مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جانی تھی،  پوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بھی غورکیا جانا تھا۔