ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔فائل فوٹو
ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔فائل فوٹو

بدبخت باپ جوئے میں بیٹی ہارگیا

وزیرآباد:بدبخت اور پتھردل باپ جوئے میں بیٹی ہارگیا۔

موضع وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طورپر50سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوا میں ہاردیا اوراپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کا زبردستی نکاح 50 سالہ ساتھی جواری سے کردیا۔

ملزم امجد فاروق اوراس کے ساتھی خالد، امتیاز زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کرلے گئے جبکہ متاثرہ لڑکی کے چہرہ پر زخموں کے واضح نشانات ہیں۔

علاقہ پولیس نےماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتارنہ ہوسکا۔