وزیر اعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے ہم ایک پیج پر ہیں۔وزیراعظم
وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن میں تاخیرکے معاملے پر خوموشی توڑ دی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےو فاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوگا۔