جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی سمیت 9ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا ، گزشتہ سماعت پر جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ، فیصلے میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔

آغا سراج درانی سمیت تمام ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان میں آغا سراج درانی، بیٹے شہباز درانی، طفیل احمد، میٹھا خان، اسلم پرویز لنگاہ، ذوالفقار ڈاہر، گلزار احمد سمیت 18 ملزمان شامل ہیں۔