مزدور کی تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے سے متعلق فیصلہ آ گیا

عدالت نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت دیدی ۔

               
October 15, 2021 · اہم خبریں, قومی
آئندہ فیصلے تک مزدورکی کم سے کم تنخواہ پچیس ہزار روپے ماہانہ ہو گی ۔فائل فوٹو

آئندہ فیصلے تک مزدورکی کم سے کم تنخواہ پچیس ہزار روپے ماہانہ ہو گی ۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت دیدی ۔

سندھ ہائیکورٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتے ہوئے تنخواہ کے تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا، کمیٹی کے آئندہ فیصلے تک مزدورکی کم سے کم تنخواہ پچیس ہزار روپے ماہانہ ہو گی ۔