38نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس مزید 27 زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس مزید 27 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان  میں مہلک وائر سسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 228 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد12 لاکھ 62 ہزار771 ہو گئی ہے، جن میں سے 39 ہزار 953 اب بھی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں چارلاکھ 64 ہزار 746، پنجاب میں چار لاکھ 37 ہزار 316 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 501، اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 357، گلگت میں دس ہزار 363، بلوچستان میں 33 ہزار 108 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

سندھ میں 7 ہزار 520، پنجاب میں 12 ہزار821 ، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 673 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 936، گلگت بلتستان میں 186 ، بلوچستان میں  352 اور آزاد جموں و کشمیر میں 740 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 22 ہزار 165، پنجاب میں 12 ہزار 333، خیبرپختونخوا میں تین  ہزار 360، اسلام آباد میں ایک ہزار 660 ، گلگت بلتستان میں 73، بلوچستان میں 148 اور آزاد جموں و کشمیر میں 214 ایکٹو کیسز ہیں ۔