اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت کا ہدف غربت نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک اور قوم کو اس عذاب سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر ہے ، کل نا اہل اور ناجائز حکمرانوں کے خلاف فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا جس کی صدارت سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کریں گے ۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر سمیت سیاسی جماتوں کی قیادت شرکت کریگی ۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیاہے ، حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکہ ڈال رہی ہے ،جھوٹی حکومت اور تباہی سرکاری نے تین سال میں پٹرول کی قیمتیں میں 40فیصد اضافہ کیا،عمران خان نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا ، کہاں ہے وہ ریلیف اور وعدہ ؟۔