نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا۔فائل فوٹو
نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا۔فائل فوٹو

شہریارآفریدی کو امریکا کے بعد پیرس میں بھی رسوائی کا سامنا

پیرس:پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرکے چیئرمین شہریارآفریدی  کو پیرس ایک تقریب کے دوران عوام  کے  سخت سوال کا سامنا کرنا پڑگیا، اس سے قبل انہیں امریکہ میں بھی روکا گیا تھا اوران کا دعویٰ تھا کہ جب میں نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہوں تو معافی بھی مانگی گئی ، آخری اطلاعات کے مطابق وہ امریکہ سےفرانس پہنچ چکے ہیں۔

سینئر صحافی منصور علی خان نے بتایاکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پھر سوالات کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ آپ فرانس  آئے ہوئے ہیں،آپ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور آپ کا کام ہے کہ بیرون دنیا کو حقائق سے آگاہ کریں، آپ کا کام ہے کہ آواز دنیا تک پہنچائیں، تھنک ٹینکس، حکومتی کمیٹیوں  اور سرکاری تنظیموں سے کیوں نہیں ملتے ، مسئلہ ان کے ساتھ زیر بحث کیوں نہیں لاتے؟ ۔

اس سوال کے جواب میں شہر یار آفریدی کا کہناتھاکہ یونس بھائی، میں اتفاق کرتا ہوں، میں علاج کرانے کے لیے آیا ہوں، مجھے مائیگرین ہے، اپنی ٹیم کو بھی کہا ہے کہ ٹائم دے دیں، یہاں پرایک ماہ پہلے آپ کو پارلیمانی رہنمائوں سے وقت لینا ہوتا ہے، یہاں کا ماحول مختلف ہے۔

منصور علی خان کاکہناتھاکہ یہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ یورپ اور امریکہ میں ایک نظام سے چلنا پڑتاہے، اسی طرح ہی ہوتا ہے، آپ پاکستان کے اندر وزیر ہوں گے ، یہ خود وزیرمملکت برائے داخلہ تھے تو کسی بھی تھانے اور جیل میں گھس جاتے تھے اور ساتھ ساتھ فیس بک کیلیے ویڈیوز بنائی جارہی ہوتی تھیں، کچھ ایسے وزیر ہیں جنہیں میڈیا پر آنا پسند نہیں لیکن ان کو شوق ہے، میگرین ہونا کی بات ہے تو ٹھیک ہے کہ آرام کے لیے وقت چاہیے لیکن وقت لینا ، کوئی لاجک نہیں۔