اسلام آباد:حکومت پاکستان نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں90 روز کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکریٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے۔ قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد کےعلاوہ قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی۔
عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔
عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔