عمران خان نے سابق چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کا نام نگراں وزیر اعظم کیلیے تجویز کیا۔فائل فوٹو
عمران خان نے سابق چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کا نام نگراں وزیر اعظم کیلیے تجویز کیا۔فائل فوٹو

بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیرکے ذمےدار کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ چیف جسٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کا جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن عدالت میں  پیش کیا ،  جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں،  صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ  بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے،تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکم کے جمع تحریری جوابات بھی طلب کرلیے ، چیف سیکریٹری پنجاب،سابق چیف سیکریٹری ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیے گئے ۔

عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی ۔