عدالت نے درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی ۔فائل فوٹو
عدالت نے درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی ۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی ، سپریم کورٹ نے نااہلی کی درخواست مقررہ میعاد کےبعد دائرکرنے پر خارج کی ۔

کلثوم نواز کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ درخواست 283 دن زائد المیعاد ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ نہیں ، مفاد عامہ کا کیس ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت زائد المیعاد نقطہ پر تفریق نہیں کر سکتی ۔عدالت نے درخواست زائد المیعاد ہونے کے باعث خارج کر دی ۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے باعث قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی خالی ہونے والی نشست پر17 ستمبر 2017 کو الیکشن ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کلثوم نواز کو میدان میں اتارا گیا اور انہوں نے وہ سیٹ جیت لی تھی ،22 اگست 2017 کو کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ  تقریباً ایک سال 25 دن تک لندن میں زیر علاج  رہنے کے باعث  11 ستمبر  2018 کو انتقال کر گئی تھیں ۔