کوئٹہ۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔
بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کریں گے،اجلا س میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی جس پر 14 ناراض ارکان کے دستخط موجود ہیں ۔ ناراض اور اپوزیشن ارکان آج کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پراپنے موقف پیش کریں گے ۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی وزیر اعلیٰ جام کمال کواعتماد کا ووٹ لینے کیلیے کچھ وقت دیں گے جس کے بعد تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنا ظہور احمد بلیدی کے مطابق ہم نے 36 ممبر شو کر دیے ہیں،تین مزید ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ 65 ارکان کے ایوان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو 33 ارکان کی حمایت درکار ہے ۔ اسی طرح تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلیے ناراض اوراپوزیشن ارکان کو بھی 33 ووٹ درکار ہیں ۔