اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اوران کی بیٹی ٹوئٹر پر آمنے سامنے آ گئیں، شیریں مزاری نے حکومت پر سخت تنقید کرنے پراپنی ہی بیٹی ’ ایمان مزاری ‘ کو ٹویٹر پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ”اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پرکیوں ضائع ہو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو۔۔۔ ایسا تو ہر گز نہیں ہو گا۔“
ایمان مزاری کے اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ”میں شرمندہ ہوں کہ تم اتنے ذاتی نوعیت کے بے بنیاد حملوں کا سہارا لو گی ، خصوصی طور پر جب بطور وکیل آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ بغیرثبوت اس طرح کے الزامات بدنامی ہے ،جب تمام بنیادی مسائل پر مبنی تنقید ناکام ہو جاتی ہے تو ذاتی نوعیت کے حملے کرنا سیدھ سیدھا شرمناک ہے ۔