راولپنڈی: ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس میں 26سالہ سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تھی ، شہید وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا، سیکیورٹی فورسزنے فوری اورموثرجوابی کارروائی کی،علاقے میں دہشتگردوں کی کلیئرنس کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos