راولپنڈی:اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم کے اعلان کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں جے یوآئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران حکومت کے خلاف آٹا چور، بجلی چوراورگیس چور حکومت کے نعرے لگائے گئے۔ مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان نے مری روڈ پر دھرنا دیا۔
واضح رہے کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی پرعوامی رد عمل کے بعد اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے بھی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کررکھا ہے، جس کے تحت 20 اکتوبر سے پی ڈی ایم ملک بھر میں احتجاجی کرے گی جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کی کال دیدی ہے۔